اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم علی شیر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے پناہ دینے کے الزام میں اس کے ساتھی منظور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔