کال سنتے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے النجف کالونی کے قریب انیل نامی شہری موبائل فون پر بات سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔