میونسپل کمیٹی کی اراضی پر راستہ بنانے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کی ملکیت پر دروازے لگاکر راستے بنانے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
انفورسٹمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے پولیس کودرخواست دی کہ اعظم ’عبدالرحمن اور عمرخاں نے میونسپل کمیٹی کی ملکیت پر غیرقانونی طورپر دروازے لگاکر راستے بنارکھے تھے انہیں منع کیاگیا مگر ملزموں نے سرکاری احکامات ماننے سے انکار کردیا۔