باغبانپورہ میں بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ باغبانپورہ میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ میں 22 سالہ شاہ زیب نے بے روز گاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ،متوفی پشاور کا رہائشی تھا۔