پائیدار ترقی کیلئے ہنرمند افرادی قوت ناگزیر،میاں کاشف اشفاق

پائیدار ترقی کیلئے ہنرمند افرادی قوت ناگزیر،میاں کاشف اشفاق

لاہور(اے پی پی) فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کیلئے وژنری طرزِ حکمرانی ، ہنرمند افرادی قوت اور طویل المدتی حکمتِ عملیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم ٹیکس نظام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی کاروباری ماحول بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی افرادی قوت کو عالمی قیادت کے دھارے میں شامل کرنے، عالمی کمپنیوں و مقامی جامعات کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موثر حکمرانی اور ہنرمند افرادی قوت ہی پاکستان کو خوشحال اور عالمی معیشت سے ہم آہنگ مستقبل کی جانب لے جا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں