امریکا اور ایران حملے بند ،مذاکرات شروع کریں،انتونیو گوتریس
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ جھڑپوں کا سلسلہ بند کریں اور مذاکرات دوبارہ شروع کریں،
گوتریس نے خاص طور پر ایران کے خلاف امریکا کے حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ایران کے حملوں اور خلیج فارس کے خطے میں امریکا کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا ذکر کیا اورکہا کہ یہ حملے بند ہونے چاہئیں ۔