قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

پاکستان میں آ ج سوگ ،صدر،وزیراعظم کا اظہار افسوس شہباز شریف اوراہم حکومتی افراد تعزیت کیلئے قطر جائینگے

دوحہ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  قطر کے موجودہ امیر کے والد سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔قطر نے شیخ حمد کے انتقال پر 4 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ، اس دوران قطر بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، قطر میں 13 جولائی سے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ، ان کی نمازِجنازہ دوحہ کی جامع مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی ۔پاکستان نے بھی آج شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ حمد نے 1995 سے 2013 تک قطر پر حکومت کی اور پھر اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم بن حمد الثانی کے سپرد کیا، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کو جدید قطر کا معمار تصور کیا جاتا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،قطر کے سابق امیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر جائیں گے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قطر کے سابق امیر شیخ حمد کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات بھی کریں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ ہوں گی۔وزیرا عظم شہباز شریف نے قطر کی حکومت ،شاہی خاندان اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قطر کے سابق امیر کے انتقال پرآج پاکستان میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے 13 جولائی کو قومی یوم سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی یوم سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں