آج کل کی فلموں میں خودکوہم آہنگ کرنا بہت مشکل :ہیمامالنی

 آج کل کی فلموں میں خودکوہم  آہنگ کرنا بہت مشکل :ہیمامالنی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی نے نے بھارتی سینماا کے سنہرے عہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب فلموں میں کام اس لیے نہیں کرتیں۔

 کیونکہ آج جس انداز میں فلمیں بنتی ہیں ان سے خود کو ہم آہنگ کرنا بہت مشکل ہے ۔ وہ بالکل مختلف دور تھا، بلکہ میں کہوں گی کہ وہ فلم انڈسٹری کا سنہری زمانہ تھا۔ میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے اس دور کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ آج کل فلم سازی پہلے کے مقابلے میں بالکل مختلف اور مکمل طور پر بدل گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں