سوئٹزرلینڈ کا وی اے آر فیصلے پر احتجاج ، ریڈ کارڈ کو ناانصافی قرار دیا

 سوئٹزرلینڈ کا وی اے آر فیصلے پر  احتجاج ، ریڈ کارڈ کو ناانصافی قرار دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کے بعد سوئٹزرلینڈ کے ہیڈ کوچ مرات یاکین نے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

میچ کے 72ویں منٹ میں سوئس اسٹرائیکر بریل ایمبولو کو مبینہ ڈائیونگ (سمولیشن) پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ کو ایک کھلاڑی کی کمی کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ریفری ژاؤ پنہیرو نے ابتدا میں ارجنٹینا کے لیانڈرو پریڈیز کو وارننگ دی تھی، تاہم طویل وی اے آر جائزے کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایمبولو کو دوسرا پیلا کارڈ دے دیا گیا۔میچ کے بعد کوچ مرات یاکین نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘اس موقع پر پیلا کارڈ دینے کی کوئی وجہ نہیں تھی، یہ ایک معمولی صورتحال تھی اور ریفری کو کھیل جاری رہنے دینا چاہیے تھا، ہمیں ایک ایسے قانون کے تحت سزا دی گئی جس کا فٹبال سے کوئی تعلق نہیں۔ وی اے آر کی غیر ضروری مداخلت انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں اس فیصلے کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ریڈ کارڈ ملنے کے بعد بریل ایمبولو میدان میں ہی آبدیدہ ہوگئے ، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں تسلی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں