سام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غور
لاہور(نیٹ نیوز)سام سنگ کے حوالے سے درست معلومات فراہم کرنے والے معروف ٹِپسٹر آئس یونیورس نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی اپنی گلیکسی زیڈ فلپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز بند کرنے پر غور کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فلپ 8 اس سیریز کا آخری ماڈل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ فیصلے کی ایک بڑی وجہ رَیم اور دیگر پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، حال ہی میں موٹرولا ریزر 70 اور ریزر 70 الٹرا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھی کمپنی نے مہنگے پرزہ جات کو قرار دیا ہے ۔دوسری جانب یورپ اور امریکا جیسے مغربی بازاروں میں کلیم شیل (فلِپ اسٹائل) فولڈ ایبل فونز کی دستیابی بھی کم ہو گئی ہے ۔ اوپو، شیاؤمی، ویوو اور آنر یا تو ایسے فونز کی فروخت بند کر چکے ہیں ، جس کے بعد اس وقت صرف سام سنگ اور موٹرولا ہی اس طرز کے فولڈ ایبل فونز فروخت کر رہے ہیں۔