ایران کی تعمیرِ نو میں پاکستانی صنعت اور افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ، سیف الرحمن

ایران کی تعمیرِ نو میں پاکستانی صنعت اور افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ، سیف الرحمن

لاہور (اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر سیف الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور لاجسٹکس شعبے کو ایرانی نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایران کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

 تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکن تعمیرِ نو کے منصوبوں میں موثر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کیلئے کھولے گئے تجارتی راستوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کسٹمز، سرحدی انفراسٹرکچر اور رابطہ سڑکوں کی بہتری پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں