خانیوال:مبینہ مقابلے ، 4 قتل میں ملوث 4 ملزم ہلاک

خانیوال:مبینہ مقابلے ، 4 قتل میں ملوث 4 ملزم ہلاک

فاروق آباد میں چھاپہ ، طاہر اور عثمان ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ گئے فرار ہونیوالے فیصل شاہ اور رانا اظہر کچا کھوہ میں فائرنگ سے مار ے گئے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) مبینہ مقابلے ، 4افراد کے قتل میں ملوث 4ملزم ہلاک ہو گئے ، خا نیوال پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کی تو 2ملزم مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے جبکہ وہاں سے فرار ہونیوالے 2 ملزم کچا کھوہ کے علاقے میں ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، تٖفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پرخانیوال پولیس نے شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد میں قتل متعدد مقدمات میں مطلوب ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو مقابلہ میں دو ملزم طاہر شاہ اور عثمان آرائیں ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ،ملزموں کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ، جوان بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ، ہلاک ملزم طاہر شاہ اور عثمان طارق قتل کے مقدمہ میں تھانہ سٹی خانیوال کو مطلوب تھے ۔ ملزم فیصل شاہ، اظہر علی اور ایک نامعلوم فرار ہو گئے تھے تاہم چار افراد کے قتل کا مرکزی ملزم، فیصل شاہ اپنے ساتھی رانا اظہر عرف فوجی سمیت کچا کھوہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ فیصل شاہ علاقے کا ایک انتہائی خطرناک ڈکیت منشیات فروش اور عرصہ 11سال سے اشتہاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں