امریکا:نئی دریافت قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی

امریکا:نئی دریافت قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر موجود چینل آئی لینڈز میں ملنے والے قدیم انسانی آثار نے براعظم امریکا میں پہلی انسانی آبادکاری سے متعلق روایتی نظریات پر نئے سوالات کھڑے کر د یئے ۔

ان جزائر پر تقریباً 13 ہزار سال پرانی انسانی باقیات، قدیم بستیاں اور دیگر آثار دریافت ہوئے ہیں، جن سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے اولین باشندے خشکی کے راستے کے بجائے کشتیوں کے ذریعے یہاں پہنچے ہونگے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ نظریہ درست ثابت ہوا تو اس سے اس روایتی تصور کو چیلنج ملے گا کہ امریکا کے پہلے باشندے سائبیریا سے زمینی پل (لینڈ برج) عبور کرکے مغربی کینیڈا کے برف سے پاک راستے کے ذریعے براعظم میں داخل ہوئے تھے تاہم تحقیقی ماہرین کے مطابق اس نظریے کی حتمی تصدیق کے لیے مزید تحقیق اور آثارِ قدیمہ کے شواہد درکار ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں