دفتر میں کمزور کارکردگی ابتدائی ڈیمنشیا کی علامت قرار
لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دفتر میں کارکردگی میں مسلسل کمی ابتدائی عمر میں ہونے والی ڈیمنشیا کی تشخیص سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل ظاہر ہونے والی اہم علامت ہو سکتی ہے ۔
ابتدائی عمر کی ڈیمنشیا وہ کیفیت ہے جس میں یہ بیماری 65 برس سے پہلے لاحق ہوتی ہے ، جس سے مریض کی یادداشت، ذہنی صلاحیت، جذباتی کیفیت اور پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہوتی ہے ،فن لینڈ کے محققین نے تقریباً 800 ابتدائی عمر کی ڈیمنشیا کے مریضوں اور 7000 صحت مند افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔تحقیق کے مطابق جن افراد میں بیماری کی تشخیص سے 15 برس قبل ابتدائی عمر میں علامات سامنے آئیں تھیں ان میں ان کی سالانہ آمدنی میں دیگر کی نسبت اوسطاً 13 ہزار 800 ڈالر کمی واقع ہوئی اور 12 سال کے دوران متاثرہ افراد کو مجموعی طور پر تقریباً 86 ہزار ڈالر کی آمدنی کا نقصان اٹھانا پڑا۔