خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ،ایرانی اخبار نے ٹرمپ و دیگر انتقامی اہداف کی فہرست جاری کر دی

خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ،ایرانی  اخبار نے ٹرمپ و دیگر انتقامی  اہداف کی فہرست جاری کر دی

تہران(اے ایف پی)ایران کے ایک قدامت پسند اخبار نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے انتقامی اہداف کی فہرست شائع کر دی،

جس  میں امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور کئی یورپی رہنما شامل ہیں۔ اخبار نے یہ فہرست مجتبیٰ خامنہ ای کے اس بیان کے بعد جاری کی، جس میں انہوں نے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ تاہم مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کسی فرد کا نام نہیں لیا اور نہ ہی اس بات کی تصدیق ہوئی کہ شائع کردہ فہرست کو ایرانی حکومت یا ریاستی قیادت کی باضابطہ منظوری حاصل ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں