فٹبال وررلڈکپ: انگلینڈ ، ارجنٹینا کی بھی سیمی فائنل میں رسائی

فٹبال وررلڈکپ: انگلینڈ ، ارجنٹینا کی بھی سیمی فائنل میں رسائی

کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے اور ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو ہرایا،سیمی فائنل میں ارجنٹیناکامقابلہ انگلینڈ اور سپین کا فرانس سے ہوگا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 اور ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے سکور کئے جبکہ ناروے کا گول شائلڈر اپ نے سکور کیا۔ناروے کی جانب سے گول شیل دروپ نے میچ کے 36 ویں منٹ میں سکور کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا۔ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔دوسری طرف ورلڈکپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے سکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول سکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور سپین کا فرانس سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں