ابتدا میں مجھے اداکاری کی پیشکش فراڈ محسوس ہوئی:آر مادھون
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنی فلمی دنیا میں آمد کی کہانی سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں مجھے اداکاری کی پیشکش فراڈ محسوس ہوئی تھی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ نوجوانی ہی سے میرا خواب ایک کامیاب اور مشہور اداکار بننے کا تھا۔ ایک روز سڑک پر ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اداکاری کرنا چاہوں گا؟ ابتدا میں مجھے لگا کہ یہ کوئی فراڈ یا دھوکا ہے ، لیکن اسی اتفاقی ملاقات نے میری زندگی کا رخ بدل دیا اور میں فلمی دنیا میں آ گیا۔