سابقہ رنجش ،ماں بیٹے کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،ماں بیٹے کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

تھانہ منصور آباد میں کلثوم ایاز نامی خاتون نے مقدمہ درج کروایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر راہ جاتے ہوئے ماں بیٹے کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کلثوم ایاز نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ طارق اباد کے قریب جا رہی تھی کہ اس دوران مخالفین نے انہیں قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بناء پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں