َََََََََِگوجرہ :گھر میں گھس کر ڈنڈوں سوٹوں سے خواتین پر تشدد
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) گھر میں گھس کر ڈنڈوں سوٹوں سے خواتین کوتشدد کا نشانہ بنانے والا قانون کی زد میں آگیا۔
چک نمبر309ج ب کی ساجدہ اکرم اپنے گھر میں کھانا بنانے میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزم لاریب اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس نے ڈنڈوں سوٹوں سے ساجدہ بی بی اور اس کی جیٹھانی نصیراں بی بی کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدیدزخمی کر دیا ۔