چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر خاتون کو تیزاب سے جلا ڈالا

چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر خاتون کو تیزاب سے جلا ڈالا

ثنا ء بیٹے کو مسجد چھوڑنے جارہی تھی ،ملزم خالد نے تیزاب پھینک دیا خاتون کا چہرہ اور ہاتھ جل گئے ،ملزم خود بھی زخمی ،دونوں ہسپتال داخل

لاہور (کرائم رپورٹر )فیکٹری ایریا کے علاقے میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا،پولیس نے خاتون ثناء کی درخواست پر ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ 336بی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ،ایف آئی آر کے مطابق ملزم روزانہ اسے تنگ کرتا تھا جس پر خاتون نے اسے سختی کیساتھ منع کیا۔ گزشتہ روزثنا ء اپنے بیٹے اذان کومسجد چھوڑنے جارہی تھی ،مسجد والی گلی پہنچی تو خالد نے اس پر تیزاب پھینک دیا ،خاتون کا چہرہ اور ہاتھ جل گئے ،تیزاب پھینکنے کے باعث ملزم خالد بھی زخمی ہوگیا ، اسے بھی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...