مبینہ مقابلے ،بچی سے زیادتی و قتل کے ملزم سمیت 3ہلاک

مبینہ مقابلے ،بچی سے زیادتی و قتل کے ملزم سمیت 3ہلاک

ننکانہ صاحب میں مفرور ملزم فیصل اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا ساہیوال میں کبیر اورقصور میں بھی ڈکیتی کا ملزم مارا گیا، لاشیں ہسپتال منتقل

ننکانہ صاحب ،ساہیوال،تلونڈی(نمائندگان دنیا )مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ،کمسن معصوم بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کے مرکزی ملزم سمیت 3 ہلاک ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں گزشتہ رات قبرستان ڈفر کھوکھراں کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار تین ملزموں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی کے دوران مفرور ملزم فیصل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر

 ہلاک، جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم فیصل کی شناخت4سالہ معصوم بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کے مرکزی ملزم کے طور پر ہوئی جو اس مقدمے میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد مفرور تھا۔ ادھر ساہیوال میں تھانہ یوسف والا کی حدودمیں نواحی گاؤں 78/9-L کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کا خطرناک ملزم ہلاک اورساتھی فرار ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کبیر کے نام سے ہوئی ہے ،لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ادھر قصور کے علاقہ تلونڈی میں ببر کھائی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے چھ شہریوں کو لوٹ لیا اور بعدازاں ملزمان کا مبینہ طور پر پولیس سے مقابلہ ہوگیا، اس دوران ایک مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس نے تمام ملزموں کی لاشیں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...