راہ جاتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکات ، ملزم گو گرفتار کر لیا
اقراء بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لئے جا رہی تھی ،کیمروں سے ملزم کی شناخت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی خاتون کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں اقراء نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments