گکھڑ ،کھاریاں میں پولیس مقابلے ، 2اہم ملزم مار ے گئے
فہدی جٹ گینگ کا کارندہ عمر بٹ اغوا برائے تاوان، قتل ، بھتہ خوری میں ملوث تھا ملزم حماد آصف 14سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،4ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ ،گجرات (کرائم رپورٹر،نامہ نگار،نمائندگان )تھانہ گکھڑ اورکھاریاں کے علاقے میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں میں قتل ودیگرسنگین مقدمات کے دوملزم مارے گئے جبکہ چار جرائم پیشہ ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے ۔ گکھڑ کے علاقہ میں فہدی جٹ گینگ کا مبینہ اہم کارندہ عمر بٹ مارا گیا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عمر بٹ اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث فہدی گروہ کا اہم شوٹر تھا۔ ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج تھے ، گینگ کا سرغنہ فہدی جٹ اس وقت امریکا میں مقیم ہے اور وہیں سے مبینہ طور پر اپنے نیٹ ورک کو چلاتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصول کرتا رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ فہدی جٹ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں اور انٹرپول کے ذریعے اسکی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے ۔کھاریاں میں سی سی ڈی سے مقابلے میں گائوں ککرالی کا رہائشی ملزم حماد آصف ہلاک ہوگیا۔ ملزم حماد آصف کیخلاف گجرات ،کوٹلہ اور کھاریاں کے متعدد تھانوں میں قتل، اقدام قتل، چوری، ڈاکہ، زنا بالجبر اور گن پوائنٹ پر نوعمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے 14 سے زائد مقدمات درج تھے ۔ تھانہ صدر پولیس نے چند روز قبل خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ملزموں موضع راجہ کے رہائشی حماد اور سیف الرحمن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تھانہ تتلے عالی پولیس نے کاشف سکنہ فیصل ٹاؤن لاہور، گلزار سکنہ چونگی امرسدھو لاہور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزموں سے دو پستول30بور برآمد ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments