گھریلو جھگڑوں پر 2 خودکشیاں کاہنہ میں 50سالہ شخص نے شہ رگ کاٹ لی
کاہنہ،ساہیوال(نمائندہ دنیا،خبرنگار)گھریلو جھگڑوں پر مختلف شہروں میں 2افراد نے خودکشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں کاہنہ کے علاقہ نواب ٹاؤن میں50 سالہ ظفر نے اپنی 80 سالہ والدہ سے جھگڑ کر پیپر کٹر کے وار سے اپنی شہ رگ کاٹ لی۔۔۔
جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،کاہنہ پولیس نے جائے وقوعہ پرہنچ کرضروری کارروائی شروع کر دی ۔ادھر ساہیوال میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر غلہ منڈی کا رہائشی 34 سالہ ساجدگزشتہ روز نہر 9ایل میں کود گیا اور گہرے پانی میں ڈوبنے سے دم توڑ گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے 5کلومیٹر دور نہر سے لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments