وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، موٹر سائیکلیں چھین لیں

وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، موٹر سائیکلیں چھین لیں

ستوکتلہ میں صادق سے 4لاکھ،موبا ئل ،داتا دربار میں اصغر سے 3لاکھ چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فون موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں صادق سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،داتا دربار میں اصغر سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں آفتاب سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں رشید سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں ارمغان سے 2لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت میں اختر سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، نولکھا کے علاقے میں ریحان سے 10 ہزار روپے ۔شادباغ سے ناصر، فیصل ٹاؤن سے عرفان ، شاہدرہ سے کاشف اور ساندہ سے اجمل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...