حافظ آباد:25اشتہاریوں سمیت 75جرائم پیشہ افراد گرفتار

حافظ آباد:25اشتہاریوں سمیت 75جرائم پیشہ افراد گرفتار

پولیس کی ضلع بھر میں کارروائیاں ،بڑی مقدار میں منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد

حافظ آباد ،جلالپور بھٹیاں(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ضلع حافظ آباد پولیس کا گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، 75 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، جن میں 33 منشیات فروش، 17 ناجائز اسلحہ ہولڈرز اور 25 اشتہاری شامل ہیں ، بڑی مقدار میں منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ حافظ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا ،33منشیات فروشوں کے قبضہ سے 16 کلوگرام سے زائد چرس، 1,440 گرام افیون، 1,100 گرام آئس اور 103 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 17 افراد سے 2 کلاشنکوفیں، ایک بندوق، 14 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب کیٹیگری A کے 7 اشتہاریوں سمیت 25 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او فواد احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جرائم پیشہ عناصر کیلئے ضلع حافظ آباد میں کوئی جگہ نہیں، قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...