جعلی ویزا، وٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے 7 ملزم گرفتار

جعلی ویزا، وٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے 7 ملزم گرفتار

کورئیر نمائندہ بن کر شہریوں سے او ٹی پی لینے والا مرکزی ملزم بھی پکڑاگیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب کی ہدایت پر جعلی ویزا، وٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق کورئیر نمائندہ بن کر شہریوں سے او ٹی پی حاصل کرکے واٹس ایپ ہیک کرنے والے مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کے فراڈ کی لین دین  اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔مہتاب میں ویزا ایکسٹینشن کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے جعلساز ملزم عمران شاہد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شادی اور تحائف کا جھانسہ دینے والے 5 ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزموں کے قبضے سے موبائل فونز، لین دین کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کرلیا گیا ۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے ڈیجیٹل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے ، جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...