گندم سمگلنگ کیس، 3مجرموں کو عمر قید اور ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ
گلگت (اے پی پی) اینٹی کرپشن کورٹ گلگت بلتستان کے جج محمود الحسن نے گندم کی سمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو عمر قید اور فی کس ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
باسط علی، احسان علی اور عابد حسین کو ایک لاکھ کلوگرام گندم سمگل کرکے بلیک مارکیٹنگ کرنے کے مقدمہ میں قصوروار قرار دیا۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments