میاں بیوی پر فائرنگ، خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان بچالی
موٹر سائیکل سوار انصر اوراہلیہ کو سابقہ رنجش پر نشانہ بنایاگیا،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ دشمنی کی بنا پر مسلح ملزموں نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ نے موٹر سائیکل سے نہر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ تھانہ جھمرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے انصر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ملزموں نے انہیں روک کر سابقہ دشمنی کی بنا پر جان لیوا فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments