برکی، کلہاڑی کے وار سے گدھے کی جان لینے والا گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی پولیس نے کلہاڑی کے وار سے بے زبان جانور کی جان لینے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کی شناخت علی کے نام سے ہوئی۔ملزم پر گدھے کی پچھلی ٹانگوں اور کمر پر کلہاڑی سے وار کر کے جان لینے کا الزام ہے ۔شہری کی درخواست پر برکی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments