لاہور میں 2خواتین کی مبینہ خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 2خواتین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ میں 18 سالہ لڑکی روزی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر اپنی زندگی ختم کر لی۔دریں اثنا ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں 35 سالہ خاتون جویریہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments