خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ، ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے انڈیپنڈنٹ ہسپتال کے قریب ملزم نے سابقہ رنجش کی وجہ سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم نے سائلہ کو راستے میں جاتے ہوئے روک لیا اور دھکے دینے لگا ۔ جبکہ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments