7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے ،آغا رمضان ایس ایس پی ہائی وے پٹرول تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ۔ آئی جی عبدالکریم نے افسروں کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ۔
آغا رمضان علی کو ایس ایس پی ہائی وے پٹرول لاہور، شاہد نواز کو ایس پی ہائی وے پٹرول لاہور سے ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور، راحیلہ اقبال کو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن لاہور سے اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالیسز لاہور، عاصم افتخار کو اے آئی جی مانیٹرنگ لاہور سے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا۔اسی طرح سید جمشید علی کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بہاولپور ریجن، محمد اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان اور میاں افضال شاہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی سرگودھا ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments