گھر چھوڑ کر لاہور آنیوالی خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر اجتماعی زیادتی

گھر چھوڑ کر لاہور آنیوالی خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر اجتماعی زیادتی

خاتون گھریلو جھگڑے پر مرید کے سے آئی ،رکشہ ڈرائیور پناہ کے بہانے حنیف کے گھر چھوڑ گیا خاتون کی 15پر کال، حنیف گرفتار، کریم فرار،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر مریدکے سے لاہور آنے والی خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی،شالیمار پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق خاتون کو رکشہ ڈرائیور پناہ دلانے کے بہانے اپنے دوست حنیف کے گھر چھوڑ گیا،رکشہ ڈرائیور کے جاتے ہی ملزم حنیف نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا اور اپنے دوست کریم کو بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، اس دوران خاتون نے موقع پا کر 15 پر کال کر دی ،پولیس نے فوری  کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا ، ملزم کریم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...