کھپرو سے سابق صوبائی وزیر حسن علی چانہیو اغوا

کھپرو سے سابق صوبائی وزیر حسن علی چانہیو اغوا

12مسلح افراد نے بنگلے میں گھس کرتشدد کیا، گارڈز کوکمرے میں بند کردیا مبینہ باغ کے تنازع پرواقعہ، 100 سے زائد افراد کا تعاقب، حالات کشیدہ

کھپرو (نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر حسن علی چانہیو کو اغوا کرلیا گیا، جس کے بعد کھپرو میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو میں سابق صوبائی وزیر حسن علی چانہیو کو مسلح افراد نے دن دہاڑے اغوا کر لیا، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 12 مسلح افراد دو گاڑیوں میں سوار ہو کر حسن علی چانہیو کے بنگلے پر پہنچے ۔ مسلح افراد نے وہاں موجود سکیورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک کمرے میں بند کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر حسن علی چانہیو پر بھی تشدد کیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد حسن علی چانہیو کے بنگلے کے سامنے جمع ہوگئی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق واقعہ باغ کے تنازع کا شاخسانہ ہے اور زرداری برادری کے مسلح افراد پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد 100 سے زائد افراد ملزمان کے تعاقب میں نکل پڑے ، جس سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس موقع پر زمیندار ساحل ہنگورجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ دن دہاڑے سابق صوبائی وزیر کو مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرنا انتہائی تشویشناک واقعہ ہے ، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مغوی کی بازیابی سمیت واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...