گھریلو جھگڑے :مختلف واقعات میں جوا ن لڑکے اور لڑکی کی خودکشی

گھریلو جھگڑے :مختلف واقعات میں جوا ن لڑکے اور لڑکی کی خودکشی

گھریلو جھگڑے :مختلف واقعات میں جوا ن لڑکے اور لڑکی کی خودکشی لیاقت آباد میں مظہر اور ہڈیارہ میں مہوش نے زہریلی گولیاں کھاکر جان دیدی

لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں ماں باپ کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی، ایدھی ترجمان کے مطابق ایوب روڈ کے رہائشی 22سالہ مظہر کے والدین روزانہ لڑائی جھگڑا کرتے تھے ، گزشتہ روز دوبارہ والدین کا جھگڑا ہونے پر مظہر نے زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ہڈیارہ کے علاقے گگہ گاؤں میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،متوفیہ کی شناخت 23 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...