مزنگ سے اغوا ہونیوالا ڈیڑھ سالہ بچہ سرگودھا سے بازیاب ، ملزم گرفتار

مزنگ سے اغوا ہونیوالا ڈیڑھ سالہ  بچہ سرگودھا سے بازیاب ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقے سے اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ عرفان سرگودھا سے بازیاب کرا لیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی سول لائنز غلام دستگیر خان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ محمد آصف نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو سرگودھا سے بازیاب کرایا۔ بازیاب ہونے والے بچے کو ایس پی سی آر او زاہد حسین نے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا۔ ورثا نے ایس پی سی آر او کو پھول پیش کرکے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سی آر او زاہد حسین نے کارروائی میں حصہ لینے والی مزنگ پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...