ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کی لوٹ مار
لوئرمال میں اختر سے 2لاکھ ،کوٹ لکھپت میں جمیل سے 3 لاکھ لوٹے گئے لٹن روڈ سے انعام،اقبال ٹاؤن سے شہزاد ، سندر سے اکرام کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لوئرمال میں اختر سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں جمیل سے 3 لاکھ اور موبائل فون، مناواں میں ناصر سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں مظہر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، نصیرآباد میں سجوار سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ بابر سے 75 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد طاہر سے 2 لاکھ اور موبائل فون، نولکھا میں اجمل سے 1لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں جواد سے 10 ہزار روپے ، کاہنہ کے علاقے میں وارث سے 20 ہزار روپے ، ہربنس پورہ سے کاشف کا رکشہ جبکہ لٹن روڈ سے انعام،اقبال ٹاؤن سے شہزاد اور سندر سے اکرام کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments