پنڈی بھٹیاں:رجسٹری محرر ‘فرنٹ مین رشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن کی کارروائی، حسن اور ایم سلیم سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)اینٹی کرپشن حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کر رجسٹری محرر اور اس کے فرنٹ مین اسٹامپ فروش کو 27 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کرلیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایت پر اے ڈی آئی قیصر ریاض نے ٹیم کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیا اور رجسٹری محرر حسن سلیم اور فرنٹ مین ایم سلیم حراست میں لے لیا جنہوں نے رجسٹری پاس کر انے کے عوض سرکاری فیسوں کے علاوہ اضافی رقم طلب کی تھی ،اینٹی کرپشن ٹیم پہلے سے نشان زدہ نوٹ دے کر ملزموں تک پہنچی اور جیسے ہی ملزموں نے رقم لی اینٹی کرپشن ٹیم علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ پہنچ گئی اور نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لئے ۔ تھانہ اینٹی کرپشن حافظ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ پنڈی بھٹیاں رجسٹری برانچ میں دفتری اوقات میں اہلکار اینٹی کرپشن کے چھاپوں کے خوف سے کام نہیں کرتے اور یہ رجسٹری بھی دفتر سے با ہر کی جار ہی تھی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹری برانچ کے ہیڈ سب رجسٹرار بھی چھاپہ سے چند لمحے قبل ہی وہاں سے نکلے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments