بیدیاں روڈ :پولیس کانسٹیبل گھر میں گولی چلنے سے زخمی

بیدیاں روڈ :پولیس کانسٹیبل  گھر میں گولی چلنے سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ ملکوں کی گاؤں کا رہائشی وزیراعلیٰ پنجاب کے سکواڈ میں شامل کانسٹیبل گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ 26 سالہ پولیس کانسٹیبل محمد عمر ارشاد کی ٹانگ میں گولی لگی ہے ۔

اسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کا کہنا کہ زخمی کانسٹیبل نے بیان دیا ہے کہ گھر میں بندوق کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی جس کی زد میں آکر وہ زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے ، جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...