لاہورمیں سرچ آپریشن ، 17افغان باشندے گرفتار

لاہورمیں سرچ آپریشن ، 17افغان باشندے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے شناختی کوائف فراہم نہ کرنے پر 17 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران افغان باشندے شناخت سے متعلق دستاویزات پیش نہ کر سکے ، جس پر انہیں حراست میں لے کر تھانہ فیکٹری ایریا منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افغان باشندوں سے تفتیش اور ان کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔ تصدیق کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم پائے جانے والے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...