شاہدرہ :مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست 3 ملزم زخمی
عبداللہ، معاذ ،وسیم کو ریکوری کیلئے لے جایا جارہا تھا، ساتھیوں کی فائرنگ زخمی ملزم ہسپتال منتقل، شاہزیب اور تین ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست تین ملزمان زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ، معاذ اور وسیم کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ساتھیوں کو حراست سے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کرنے کے الزام میں شاہزیب اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments