عمرکوٹ:بیوی سے ناراض شخص نے 4 بیٹیوں کو زہرپلا کر خود بھی پی لیا
عمرکوٹ(این این آئی)سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں والد نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا، پانچوں بے ہوش ،ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
سندھ پولیس کے مطابق ضلع عمر کوٹ کے علاقہ ڈھورو نارو میں 30سالہ کھیم چند نے اپنی بیوی کے گھر چھوڑ کر جانے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلانے کے بعد خود بھی پی لیا، جس کے نتیجہ میں 7سالہ جمنا، 5سالہ لیلی، 4سالہ بھوپی اور 2سالہ وجی سمیت پانچوں افراد بے ہوش ہو گئے ، انہیں حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments