سانحہ پشاور: سکول کی عمارت پرانی، ناقص میٹیریل استعمال ہوا تھا: ایس ایس پیز کی رپورٹ

پشاور: (دنیا نیوز) سانحہ دیر کالونی سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز نے رپورٹ سی سی پی او پشاور کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر تھانہ آغا میر جانی کو سکول کی عمارت منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد متعلقہ پولیس افسران نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سکول کی عمارت پرانی تھی اور اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا، تاہم عمارت کے ناقص انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات کے باوجود سکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق سکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے ذریعے عمارت گرنے کی اصل وجہ اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...