آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 55 منٹ پر سڈنی سے 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے سکون کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار دوافراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واقعہ سے متعلق آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اور تفریحی ہوا بازی کے ادارے ریکریشنل ایوی ایشن آسٹریلیا کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا ہے کہ وہ حادثے سے متعلق معلومات جمع کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...