چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

باکو: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے فلسطینیوں کے لئے چین کی حمایت کا اظہار کیا اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ چین فلسطین کے معاملے کا دفاع جاری رکھے گا۔

وانگ ای نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنی فلسطینی ہم منصب فارسین آغابکیان شاہین سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

وانگ ای نے تمام امن پسند ممالک پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...