جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی وزیر خزانہ رولان لیسکیورنے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے کمزور ممالک کی مدد کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں گفتگو کرتے ہوئے رولان لیسکیور نے کہا کہ عالمی بینک نے 44 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جنہیں عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غذائی تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون نے موجودہ عالمی صورت حال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کمزور ممالک، خصوصاً غریب ممالک کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جی سیون ممالک(امریکا، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی، کینیڈا اور جاپان ) نے مل کر غذائی تحفظ کے لیے 2.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں خاص طور پر کھاد کی فراہمی کا اہم معاملہ شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...