قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

بیروت: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دورہ بیروت کے دوران لبنان کی حمایت کا عزم کیا۔

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناصرف لبنان بلکہ پورا خطہ بحران کا شکار ہے، قطر لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں ہونے والی ملاقاتوں سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں، مستقبل کے مواقع اور علاقائی و عالمی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی حکام کے ساتھ لبنان میں مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لبنان کی سر زمین کے اندر اسرائیل کی جانب سے ملکی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...