روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے اندر اپنی سرحد کے ساتھ ایک سکیورٹی زون قائم کر رہا ہے، جسے کیف کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی امن مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوجی کمانڈ پوسٹ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کی جانب سے 2024 اور 2025 کے دوران روس کے مغربی علاقے کرسک میں داخلے کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

روسی مسلح افواج کو نہ صرف اپنی سرزمین سے دشمن کو نکالنے بلکہ ملحقہ یوکرینی علاقوں میں سکیورٹی زون قائم کرنے کا بھی ہدف دیا گیا ہے، جس پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ مجوزہ سکیورٹی زون کی مجموعی لمبائی 660 کلومیٹر ہوگی، جس کا تقریباً 70 فیصد حصہ اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ زون یوکرین کے اندر کتنی گہرائی تک پھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...