آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی افواج خطے میں موجود رہیں تو انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا خطہ چھوڑ دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، خطے کے ممالک کی شراکت سے اجتماعی سلامتی قائم ہو گی اور عالمی معیشت بہتر ہو گی۔ اگر امریکا نہ گیا تو ہم اسے نکال دیں گے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکا کو آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیا اور جہاز مالکان سے کہا کہ وہ اس آبی گزر گاہ سے گزرتے وقت ایرانی مسلح افواج کے مقرر کردہ راستے استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...